ڈوموراب نو مور؛جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے وزیراعظم کی تقریرتیار

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے لیے تقریر کا مسودہ تیارکرلیا گیا۔ تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام مسترد کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے لیے تیار کی جانے والی تقریرکے اہم نکات میں ٹرمپ پالیسی پر دو ٹوک مؤقف اپناتےہوئے، دہشتگردي کے خلاف پاکستان کي قربانيوں کا ذکر اور ملک میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا الزام مسترد کیا جائے گا۔

اپنی تقریرمیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کے حوالے سے دیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیان پر ٹرمپ سے حساب بے باک کرنے کے علاوہ ، سرحدی خلاف ورزی اور کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بھی دہرایا جائے گا۔

یہ بھی پھر واضح کیا جائے گا کہ دہشتگردی کی جنگ میں کیا کھویا کیا پایا،کتنی قربانیاں دیں اور کتنا نقصان اٹھایا۔پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا الزام مسترد کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف سائیڈ لائن پراعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ اس دوران پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے رابطے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سترہ ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے جب کہ وطن واپسی پچیس ستمبر کو ہو گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابقشاہد خاقان عباسی کی مختلف ممالک کے سربراہان سے سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم کی امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقاتیں نہیں ہوں گی جبکہ چین اور روس کے صدور سے ملاقاتوں کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ سماء

do more

UN general assembly

PM shahid khaqan abbasi

PM Speech

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div