پاک افغان سرحد طورخم کے مقام پر دوسرے روز بھی بند

چمن / طورخم : پاک افغان سرحد طورخم کے مقام پر آج دوسرے روز بھی بند ہے، جب کہ سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

سماء کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم کے مقام پر آج دوسرے روز بھی بند ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد تا حکم ثانی بند رہے گی۔ گزشتہ روز دھماکوں کے بعد سرحد بند کردی گئی تھی، جس میں آٹھ سیکیورٹی اہل کاروں سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سرحد پار افغانستان سے کیے گئے تھے، جو دستی بم کے تھے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرحد ہر قسم کی آمد رفت کے لیے بند کردی گئی۔ جب کہ لنڈی کوتل آنے جانے والے راستوں پر چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔ سماء

TALIBAN

hand grenade

Drone Attack

FC Personnel

TORKHAM

Tabool ads will show in this div