پاکستان نے ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ جیت لیا

لاہور: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر آزادی کپ جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 89 رنز بنائے، جب کہ بابر اعظم نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان 27 اور شعیب ملک 17 رنز بنا سکے۔
پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیتنے کےلئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعقب میں مہمان ٹیم 150 رنز ہی بنا سکی۔ تھیسارا پریرا اور ڈیوڈ ملر 32، 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
احمد شہزاد کے ایک اوور میں تین لگاتار چھک
پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں گرنے کے مناظر
شاہینوں نے ورلڈ الیون کے بیٹسمینوں کو کس طرح آؤٹ کیا، ویڈیو دیکھیں
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2، جبکہ رومان رئیس، عماد وسیم اور عثمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پر احمد شہزاد کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا، جب کہ سیریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سما