الطاف حسین نے رینجرز کی کارروائی کو حملہ قرار دیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے رینجرز کی کارروائی کو حملہ قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں چند برے لوگوں کی وجہ سے پوری ایم کیو ایم کو خراب قرار نہیں دیا جاسکتا۔
سما ٹی وی کے پروگرام آواز میں بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے رینجرز پر شدید تنقید کی اور نائن زیرو پر چھاپہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
الطاف حسین نے کہا کہ غلط کام کرنے پر 50 ہزار لوگوں کو ایم کیو ایم سے نکالا جاچکا ہے۔ انہوں نے نائن زیرو کے اطراف کرمنلز کی موجودگی پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
الطاف حسین نے عمران خان کے بیان پر سوال اٹھایا کہ کیا پی ٹی آئی اے کے جلسوں میں مسلح افراد نہیں ہوتے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے حکومت کو نہایت کمزور قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم کو ڈر ہے کہیں ان کی کرسی نہ چلی جائے۔
سماء الطاف حسین نے کہا کہ جیسے ہی پاسپورٹ ملے گا وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔