صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاری مکمل
مچھ: سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ اہل خانہ نے سزائے موت روکنے کيلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد ضروری انتظامات پورے کر لیے گئے ہیں ۔۔ مجرم کو انیس مارچ کو پھانسی کيلئے ڈیتھ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔
صولت مرزا کو کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد ان کے ڈرائیور اور گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔۔ صولت مرزا کے اہل خانہ نے سزائے موت روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ سماء