سماء نے غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کا راز فاش کردیا

کراچی: سماء نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی ایل پی جی کے کاروبار کا راز فاش کردیا۔


اوگرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی، رہائشی علاقے میں ایل پی جی کے کمرشل سلینڈر کا کاروبار جاری، سینکٹروں سلینڈرز کسی بھی وقت تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔


کراچی میں پولیس کی سرپرستی میں خوفناک غیرقانونی کاروبار ہو رہا ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک پی میں پہاڑ گنج کے قریب رہائشی آبادی میں ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کیا جارہا ہے۔


علاقہ مکین کا کہنا ہےکہ  ایل پی جی کے ساتھ ہی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل کا کاروبار بھی جاری ہے۔ کسی بھی وقت تباہی کا سبب بننے والے ان سینکٹروں سلینڈرز کی وجہ سے علاقہ مکین بھی پریشان ہیں۔


ایل پی جی کی گیس لیکچ سے علاقہ مکین ہو رہے ہیں سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس پرپولیس اور دیگر ادارے خاموش کیوں ہیں۔
کیا منہ بند رکھنے کی بھاری رقم ملتی ہے۔ سماء نےحکومتی اداروں کوجگایا توکمشنر کراچی نے ایسے کاروبار کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
اوگرا قوانین کے تحت رہائشی علاقے میں ایل پی جی کا کاروبار غیرقانونی ہے۔ ادارے بھی موجود اور قوانین بھی ہیں ،،لیکن عمل درآمد کہیں نظر نہیں آتا۔۔ سماء

father

Tabool ads will show in this div