آزادی بس کا اگلا پڑاؤ لاہور میں ہو گا، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں اگلا میدان لاہور میں سجے گا۔
چیرمین تحریک انصاف نے اپنی رہائش بنی گالا میں پارٹی ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ مسترد کرنے پر کے پی کے اسمبلی کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والی جماعتوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
عمران خان کا کہنا تھا نوجوان تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں'ہمارے رضا کاروں کے جذبے کو خریدا نہیں جا سکتا' دھاندلی زدہ حکومت کا چلنا مشکل بنا دیں گے ۔ سارے پاکستان کی امیدیں کے پی کے حکومت سے لگی ہیں۔ سماء