کور کمانڈر کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کا حکم

راول پنڈی / لیپا : کور کمانڈر راول پنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق کور کمانڈر راول پنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی بربریت کا منہ طور جواب دیا جائے۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیتی رہے گی۔

واضح رہے کہ بدمست بھارتی فوج نے ایل او سی پر گزشتہ دنوں بلاجواز فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ سماء

CORPS COMMANDER

Indian Soldiers

nadeem raza

Tabool ads will show in this div