فورسز کی وادی تیرہ میں تازہ ترین کارروائی، اڑتالیس دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی: دہشت گردوں کے لئے وطن عزیز کی سرزمین تنگ کر دی گئی۔ خیبر ایجنسی میں تازہ ترین فضائی کارروائی کے دوران اڑتالیس دہشت گرد ٹھکانے لگا دیئے گئے۔

آپریشن خیبر ون میں تیزی، وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا پشاور سے ملحقہ علاقے خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ جیٹ طیاروں نے آج صبح بھی کارروائی کر کے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو ملیامیٹ کر دیا۔ کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد اڑتالیس ہو گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران کچھ دہشتگردوں نے فرار ہو کر خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ٹھکانے بنا لئے تھے جن کا صفایا کرنے کیلئے پاک فوج نے آپریشن خیبر ون شروع کیا اور شمالی وزیرستان کی طرح یہاں بھی کئی بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ سماء

pipeline

dozens

champion

Tabool ads will show in this div