لیجنڈز کے اعزاز میں تقریب کے رنگ پھیکے پڑگئے

لاہور: پي سي بي کي جانب سے الوداعي تقريب میں نہ بوم بوم شريک ہوئے نہ ہي يونس خان نے شرکت کي ۔

ليجنڈز کے اعزاز ميں تقريب رنگ پھيکے پڑگئے نہ ريکارڈز ساز آل راؤنڈر شاہد آفريدي آئے نہ ورلڈ ٹي ٹوئنٹي کےفاتح کپتان يونس خان نے شرکت کي زحمت کي۔

مصباح الحق نے ضرور حاضري لگائي، ايوارڈز کا مرحلہ آيا تو حسن علي اور شاداب خان کو ايمرجنگ پليئر آف دي ايئر کا ايوارڈ ملا۔

عماد وسيم کو ٹي ٹوئنٹي پليئر آف دي ايئر قرار ديا گيا، ياسر شاہ ٹيسٹ پليئر آف دي ايئر کا ايوارڈ لے اڑے، ون ڈے کرکٹ کے بہترين کھلاڑي کا اعزاز بابر اعظم کے نام رہا۔ سماء

AWARD

Tabool ads will show in this div