براہ راست عوامی مسائل سننے کیلئے عمران خان پشاور کا دورہ کرینگے
اسٹاف رپورٹ
پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے، وہ ساڑھے تین بجے ریڈیو خیبرپختونخوا پر براہ راست عوامی مسائل سنیں گے۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عمران خان آج پشاور میں مصروف دن گزاریں گے۔ عمران خان ساڑھے تین بجے سے پانچ بجے تک ریڈیو خیبرپختونخوا پر عوامی مسائل سنیں گے۔
عمران خان سیٹلائٹ پولیس کنٹرول سینٹر، ماڈل پولیس اسٹیشن اور پبلک پولیس شکایات سیل کا افتتاح کریں گے۔ وہ پولیس اسکول کا دورہ اور پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔ سماء