لاہور،ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :


لاہور    :   محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری کر دیئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور اج انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا جانا تھا، تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم کو مزید ایک ماہ نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کر رکھا تھا، تاہم حکومت نے نقص امن کے تحت انہیں نظربند کیا تھا۔ سماء

کی

کے

دوبارہ

جاری

ahmadinejad

hub

Tabool ads will show in this div