خیبرپختونخوا میں 5 افراد بلووہیل کا شکار

پشاور:بلیووہیل گیم خیبرپختونخوا میں بھی کم عمرافراد کیلئے خطرہ بن گئی۔ايک ماہ ميں 5 نوجوان ماہر نفسيات کے پاس پہنچ گئے۔

بليووہيل گيم نے نوجوانوں کے اعصاب کو نگلنے کے لئے خيبرپختونخواکا رخ بھی کرليا ۔خيبرپختنوخواميں خوني گيم کي وحشت سے ذہني دباؤ کا شکارہوکرپانچ کم عمرافراد ماہر نفسيات کے پاس جا پہنچے۔

یہ پانچوں افراد پشاور کے خيبرٹيچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں متاثرہ نوجوانوں کا تعلق مردان ، ڈيرہ اسماعیل خان اورپشاورسے ہے۔

ماہرنفسيات ڈاکٹرعمران خان کے مطابق بليووہيل چيلنج گيم سے ايک کم سن لڑکي بھي شديداعصابي تناؤکاشکار ہوکر خودکشي کے قريب جا پہنچی تھی ليکن ماہرنفسيات سے علاج کے بعد اس کي حالت بہتر ہوگئی۔

واضح رہے کہ بليووہيل نامی اس گيم میں نوجوانوں کو پرخطرچیلنجزدیےجاتے ہیں جس کا آخری مرحلہ خودکشی تک جا پہنچتا ہے، اسی وجہ سے مختلف ممالک میں اسے کھیلنے والے کئی کم عمرافرادجان کي بازي ہارچکے ہيں، سماء

Blue whale game

KHYBER TEACHING HOSPITAL

Tabool ads will show in this div