ورلڈ الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
لاہور: آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو7وکٹ سے ہرادیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ورلڈ الیون کی پہلی وکٹ47پرگرگئی، تمیم اقبال23رنزبناکر کیچ آؤٹ ہوئے، فاف ڈوپلیسی20رنزبناکرآؤٹ ہوگئے جبکہ ٹم پین10رنزبناکرعمادوسیم کانشانہ بنے ۔


ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملانے72رنزکی شاندارا ننگز کھیلی میچ کا اختتام انتہائی سنسنی خیز رہا جب ورلڈ الیون کو 2 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے تاہم ہاشم املہ نے چھکا لگا کر جیت اپنی ٹیم کے نام کرلی ۔


اس سے قبل آزادی کپ کے دوسرے میچ ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر174رنز بنائے۔
فخرزمان21، احمد شہزاد42 اور بابراعظم45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک39،عمادوسیم15اور سرفراز احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔


پاکستان کی پہلی وکٹ41پرگرگئی، فخرزمان 21رنزبناکرسیموئیل بدری کا نشانہ بنے، پاکستان کی دوسری وکٹ100پرگرگئی، پاکستان کی تیسری وکٹ135پرگرگئی، پاکستان کی چوتھی وکٹ156رنزپرگرگئی۔


قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آزادی کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹیم
پاکستان ٹیم : کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز ، عثمان شنواری ، رومان رئیس ، سہیل خان ۔ ورلڈ الیون : تمیم اقبال ، ہاشم املہ ، کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ میلر ، گرانٹ الیٹ ، تیسارا پریرا ، ٹم پین ، بین کٹنگ ، ڈیرن سیمی ، مورن مورکل ، عمران طاہر
