دھماکوں کے اہم شواہد ضائع, کرائم سین سیل نہ کرسکی،حملہ آور کے اعضاء،دیگر ثبوت ضائع
ویب ایڈیٹر :
لاہور : دھماکوں کے اہم شواہد ضائع ہوگئے۔ پولیس تاخیر سے پہنچی، مشتعل افراد کی وجہ سے کرائم سین سیل نہ کرسکی۔ حملہ آور کے اعضاء اور دیگر ثبوت پیروں تلے آکر مٹ گئے۔
یوحنا آباد میں دھماکے کے بعد کرائم سین کے شواہد پولیس کے ہاتھ سے نکل گئے، مشتعل افراد نے دو مشکوک افراد کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا، پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ان پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ لاشوں کو بھی جلا دیا گیا ۔
ممکنہ طور پر حملے کے اہم ثبوت مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ضائع ہوگئے، جائے وقوعہ کو سیل نہ کیے جانے کے سبب وہاں بھی اہم شواہد پیروں تلے روندے گئے ۔ سماء
کے
dharna
stranded
offers
bombing
سیل
تبولا
Tabool ads will show in this div