پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1030 پوائنٹس کے اضافے سے 42310 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1030 پوائنٹس کے اضافے سے 41300، 41400، 41500، 41600، 41700، 41800، 41900، 42000، 42100، 42200 اور 42300 پوائنٹس کی 11 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 42310 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 613 پوائنٹس کی تیزی سے 21721 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 632 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2107 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 427 پوائنٹس کے اضافے سے 15946 پوائنٹس، آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 645 پوائنٹس کی تیزی سے 17496 پوائنٹس پر بند ہوا، حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 506 پوائنٹس اضافے کے بعد 21177 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میں مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 285 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 82 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 76 ارب 94 کروڑ 95 لاکھ 24 ہزار 512 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 26 کروڑ 6 لاکھ 1 ہزار 93 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ سماء / اے پی پی