مستقبل میں پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ ہوسکتے ہیں، ڈیوڈ رچرڈسن

لاہور : آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بولے سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل متاثر ہوئے، پی سی بی اور پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں، سیریز پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مددگار ہوگی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل متاثر ہوئے، پی سی بی اور پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں، یہ سیریز یقیناً پاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مددگار ہوگی۔

وہ بولے کہ رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے کی جانب توجہ ہے، سب ٹھیک رہا تو پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس ہوسکتے ہیں، بی سی سی آئی تیار نہیں تو آئی سی سی مجبور نہیں کرسکتا، 2 سال کے دوران پاکستان میں حالات بہت بہتر ہوئے ہیں، پاک بھارت سیریز دونوں ممالک کی رضامندی سے ہوتی ہے۔ سماء

najam Sethi

INTERNATIONAL CRICKET

Sposrt

David Richardson

Tabool ads will show in this div