لاہور گرجا گھر حملہ، پاکستان پر حملہ ہے، نواز شریف

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے لاہور گرجا گھر پر حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے، کہتے ہیں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ان کے سوالوں کے جواب تلاش کریں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کر کے دم لے گی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مسیحی برادری کے غم و غصہ کو مرنے والوں کیلئے خراج عقیدت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھماکوں سے دہشت گردی کیخلاف حکومت کا عزم مزید مضبوط ہوا، مسیحی برادری نے پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

میاں نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی انتظامات مزید سخت بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سانحہ یوحنا آباد کو قومی اقدار اور تشخص پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ ہر قسم کے تعصب سے پاک پاکستان ان کا خواب ہے، ملک حالت جنگ میں ہے اور حکومت دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، دہشتگردو تم جلد تباہ و برباد ہو جاؤ گے۔ سماء

لاہور

twins

Tabool ads will show in this div