قومی اسمبلی اجلاس،وزیرداخلہ90پرچھاپےسےمتعلق ایوان کواعتمادمیں لیں گے

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد    :    قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نائن زیرو پر ہونے والی رینجرز کی کارروائی پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں امن و امان کی صورت حال اور سیاسی امور پر بحث کا امکان ہے۔ اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں  گزشتہ روز لاہور کے گرجا گھروں پر ہونے والے کود کش حملوں سمیت دہشت گردی کے مختلف واقعات پر بحث متوقع ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان فوجداری قوانین کا ترمیمی بل 2015 ایوان میں پیش کریں گے، جب کہ گزشتہ ہفتے متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی سے متعلق ایوان و اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ سماء

games

spy

Tabool ads will show in this div