جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کی گھروں کو واپسی آج سے شروع

ویب ایڈیٹر :


ٹانک / ڈ یرہ اسماعیل خان   :   جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے باعث ہجرت کرنے والے قبائلیوں کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے قبائیلیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج کے مطابق اب تک چار ہزار نو سو37 خاندانوں پرمشتمل 41 ہزار ایک سو ستر افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ پہلے مرحلے میں ضلع ٹانک کے جنوب میں واقع کوڑ قلعے سے متاثرین کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے مختلف علاقوں کو روانہ کیا جائےگا۔

گھروں کو واپس جانے والے ہر خاندان کو دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ اور جنوبی وزیرستان پہنچنے پر 25 ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم دیئے جائیں گے، جب کہ واپس جانے والی قبائیلیوں کو چھ ماہ کا راشن بھی ساتھ دیا جائے گا۔

پاک فوج کے افسر کرنل ندیم کے مطابق پانچ ہزار 444 خاندانوں کے پچیس ہزار متاثرین کو واپس بھیجا جائے گا، متاثرین کی واپسی کا عمل تین روز میں مکمل ہوجائے گا، کرنل ندیم کے مطابق سراروغہ کے چالیس، جب کہ سروکئی کے 32 متاثرہ خاندان آج واپس جائیں گے۔

واضح رہے کہ اکتوبر2009ء میں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن راہ نجات کے باعث چار لاکھ سے زائد خاندان نقل مکانی کر کے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوئے تھے۔ سماء

کی

کے

کو

سے

شروع

آج

investment

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div