وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

سماء کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہتر ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے، بہتر ویں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان اکیس ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ جب کہ سائڈ لائنز میں دیگر اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے کا آغاز 19ستمبر سے ہوگا۔ سماء

myammar

uno

Tabool ads will show in this div