وہاڑی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتوں جاں بحق؛ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اسٹاف رپورٹ
لاہور: ڈینگی نے ملک بھر میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتوں جاں بحق  ہوگئی ۔۔ گوجرنوالہ ، ملتان ، فیصل آباد، مظفر آباد، سوات اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔

گوجرانوالہ میں ڈینگی کے مزید بارہ کیس سامنے آئے ہیں ۔۔ سول اسپتال کے ایم ایس ظفر اقبال کے مطابق شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی ہے ۔۔ ای ڈی او ہیلتھ نثار چیمہ کا کہنا ہے کہ کامونکی اور وزیرآباد کے پانچ مریضوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔

ملتان میں  ڈینگی مریضوں کی تعداد پچیاسی ہوگئی ہے۔۔ حکام کے مطابق، نشتر اسپتال میں ایک وارڈ کو ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص کردیا ہے جہاں  گیارہ مریض زیر علاج ہیں ۔۔

فیصل آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےتیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔۔ شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین سو گیارہ ہوچکی ہے۔۔ الائیڈ اسپتال اور سول اسپتال میں چونسٹھ مریض زیر علاج ہیں۔۔

مظفرآباد میں بھی ڈینگی کے اٹھارہ مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔۔ چار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

سوات اور شانگلہ میں خاتون سمیت چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔۔ مریضوں کو سوات کے سیدو شریف اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔سماء

میں

کی

سے

ساؤتھ ایشیاء

Charlie Hebdo

asian development bank

pact

Tabool ads will show in this div