پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی
لاہور: آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 198رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
یادگار میچ کے یادگار لمحات، تصاویر دیکھیں
پاکستان کی جانب سے شاداب خان ،سہیل خان اور رومان رئیس نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔ورلڈ الیون کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی 29رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ ہاشم عاملہ 26رنز کے ساتھ دوسرے اور ٹم پینی 25رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن رومان رئیس نے تمیم اقبال کے ارادوں پر پانی پھیر دیا اور بولڈ کر کے پولین پہنچا دیا اور ان کے ساتھ اوپننگ پر آئے ہاشم عاملہ بھی رومان رئیس کا شکار بنے۔
پاکستان نے ورلڈ الیون کو 198 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرے نمبر پر آنے والے ٹم پینی 25 رنز پر سہیل خان کی گیند پر رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ شاداب خان نے بھی جادو دکھایا اور دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔
پاکستانی بلے بازوں نے کس طرح وکٹیں گنوائیں، ویڈیو دیکھیں
شاداب خان نے کپتان فاف ڈوپلیسی کو 29 اور ڈیوڈ ملر کو 9 رنز پر آوٹ کیا۔چھٹے نمبر پر آنے والے گرانٹ ایلیٹ بھی سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے اور 14رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ سماء