نائن زیرو سے ملنے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا، آصف حسنین

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنما آصف حسنین کہتے ہیں ۔۔ نائن زیرو سے جو اسلحہ ملا وہ لائسنس یافتہ تھا، چھاپے کی تحقیقات کی جائے، جواب میں وزیر داخلہ بولے کسی کو دیوار سے لگانے کا کوئی پروگرام نہیں، مجرم کسی بھی جماعت میں ہوں مجرم ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم رہنماء آصف حسنین نے نائن زیرو آپریشن کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا، جواب دینے میں چوہدری نثار نے بھی تاخیر نہ کی، بولے کسی بھی جماعت کو دیوار سے لگانے کا کوئی پروگرام نہیں۔

چوہدری نثار نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی جماعت میں ہوں کارورائی ہوگی، فوج کو گلی محلوں میں تعینات نہیں کیا جاسکتا، رینجرز بھی فوج کا ہی حصہ ہے۔

چوہدری نثار نے کراچی آپریشن سے متعلق متحدہ کی درخواست بھی یاد دلائی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نائن زیرو چھاپے کی تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے مبینہ طور پر بدسلوکی کے واقعے کی وہ خود انکوائری کریں گے۔ سماء

اسلام آباد

helps

نائن زیرو

Tabool ads will show in this div