پاکستان نے ورلڈ الیون کو 198 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور: آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 198رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر فخر زمان اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے فخرز مان نے آتے ہی پہلے ہی دو گیندوں پر دو چکے دے مارے لیکن اس کے فوری بعد وہ سلپ پر کیچ آﺅٹ ہو گئے تاہم ان کے بعد بابر اعظم نے آکر میچ سنبھالا اور انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا سہارا فراہم کیا ۔
احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 39رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔کپتان سرفراز بھی صرف 4رنز ہی بنا سکے اور پولین لوٹ گئے ۔پانچویں نمبر پر آنے والے شعیب ملک 38رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
ٹاس
ٹاس جیتنے کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کم خطرناک نہیں، دلچسپ میچ ہوگا ۔
پاکستانی بلے باز فہیم اشرف کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو پر تمام کھلاڑیوں نے مبارک باد پیش کی
Congratulations @iFaheemAshraf on your T20I debute #PAKvWXI #Cricke pic.twitter.com/UcDlY8l767
— PCB Official (@TheRealPCB) September 12, 2017
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوشی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت لیتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ سماء
کھلاڑیوں کی آمد ، منفرد رکشے بھی اسٹیڈیم میں موجود


ٹیم
پاکستان ٹیم : کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عماد وسیم ، شاداب خان ، فہیم اشرف ، حسن علی، رومان رئیس ، سہیل خان ۔
ورلڈ الیون : تمیم اقبال ، ہاشم املہ ، کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ میلر ، گرانٹ الیٹ ، تیسارا پریرا ، ٹم پین ، بین کٹنگ ، ڈیرن سیمی ، مورن مورکل ، عمران طاہر


