کھلاڑیوں کی آمد ، منفرد رکشے بھی اسٹیڈیم میں موجود

لاہور: آزادی کپ کے ہونے والے میچ کیلئے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں، پاکستان ٹیم اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کی آمد کے بعد سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں ۔

ملک ميں انٹرنيشنل کرکٹ کي بحالي قومي کرکٹ ٹيم اورورلڈ اليون کے درميان ميچ شروع ہونے ميں صرف چند لمحے باقي رہ گئے ہيں جبکہ پاکستانی ثقافت کی رونمائی کرنے دیسی انداز میں سجائے گئے قذافی اسٹیڈیم پنچادیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا گردش کرنے والی ان رکشوں کی تصاویر سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید مہمان کھلاڑیوں ان خوبصورت رکشوں پر خوش آمدید کہا جائے گا یا پھر صرف پاکستانی ثقافت کی عکاسی کے لیے انہیں میدان میں لایا گیا ہے ۔

دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کيلئے سیکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات مکمل ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا جارہا گا، کوئی بھی شخص پانی کی بوتل ، کھانے کی اشیاء اور آتش گیر مادہ نہیں لے جاسکے گا ۔

اسٹیڈیم کے ہر گیٹ پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جہاں مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ملے گی، شائقین موبائل فون ساتھ لے جاسکیں گے تاہم جیمرز کے باعث سگنلز نہیں آئیں گے ۔

INTERNATIONAL CRICKET

foreign players

World XI

azadi cup

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div