ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی زیادہ اہم ہے،وسیم اکرم

لاہور: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہت سے عظیم کھلاڑی شامل ہیں تاہم پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین میچز میں جیت اتنی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مقصد زیادہ اہم ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے جو کہ بہت خوشی کی بات ہے اور اس پر ہر پاکستانی خوش ہے۔ پاکستانی جانتے ہیں کہ اپنے مہمانوں کی کیسے خدمت کی جاتی ہے کیونکہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ فلیٹ ہونی چاہئے تاکہ تماشائی کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔ پی ایس ایل کے فائنل کے دوران بنائی جانے والی وکٹ ٹی ٹونٹی کے لئے موزوں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان آکر خوش ہیں اور پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں ان کے ذہنوں میں جو منفی امیج تھا وہ پاکستان آکر غلط ثابت ہوا۔ اے پی پی

INTERNATIONAL CRICKET

foreign players

World XI

T20 matches

Tabool ads will show in this div