وزیر دفاع نے عمران خان کے متعلق متنازع ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

لندن : برطانیہ کے شہر لندن میں ہونے والی ملک کی مہنگی ترین شادی میں شرکت تو عمران خان نے کی، تاہم ن لیگی رہنما وہاں بھی چین سے نہ بیٹھے اور عمران خان کی شادی میں شرکت پر نظریں جما لیں، اب اللہ جانے یہ عمران خان کی جاسوس تھی یا شادی میں شرکت نہ کرنے کی حسرت کہ ن لیگی رہنما اور ہمارے وزیر دفاع خرم دستگیر سے بس نہ ہوا اور تقریب کی ایک تصویر جس میں عمران خان مہمانوں کے ساتھ محو گفت گو ہیں، تصویر کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے شیر کر ڈالا۔

 

خرم دستگیر نے نہ صرف تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، بلکہ تصویر میں موجود خاتون اور عمران خان کو غلط رنگ دیتے ہوئے بہودہ عبارت بھی رقم کی۔

تصویر کے ساتھ پاکستان کے وزیر دفاع نے ملکی دفاع سے زیادہ قومی لیڈر اور سابق کرکٹر ٹیم کے کپتان عمران خان کے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی، جو سوشل میڈیا پر خود انہیں ہی بھاری پڑ گئی۔

خرم دستگیر نے خاتون سے گفت گو اور ایک خاتون کے عقب میں کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عمران خان پر ذاتی حملہ کرنے کی کوشش کی اور اسے عائشہ گلالئی کے بلیک بیری والے اسکینڈل سے ملانے کی کوشش کی۔

ٹوئٹ کے متنازع بننے کے بعد وزیر دفاع خریم دستگیر نے اپنے اکاونٹ سے غیر اخلاقی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے اس کو "تباہی بٹ" نامی اکاونٹ سے شیئر کردی۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ایک اہم ترین ملک کے ایک اہم ترین عہدے یعنیٰ وزیر دفاع ہونے کے باجود کیا خرم دستگر کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ کسی پبلک فگر یا قومی ہیرو اور رہنما کے بارے میں اپنے ذاتی خیالات اور رائے کو ایسے سرعام دوسری باعزت خواتین سے مشروط کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی زینت بنائیں؟؟۔

خواتین بے شک غیر ملکی ہی کیوں نہ ہوں، خواتین کا آدب اور ان کی عزت ہمارے ایمان اور دین کا حصہ ہے، تاہم ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر غالباً یہ بھول گئے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ذاتی حسد، سیاسی رنجش اور آگ میں دوسروں کو بھی لپیٹ رہے ہیں۔

ایک وزیر دفاع ہونے کے ناطے بجائے یہ کہ خرم دستگیر اپنے ملک اور قوم کا دفاع بھرپور انداز میں کریں، وہ تمام عزت اور احترام بالائے طاق رکھتے ہوئے عزت دار لوگوں کی عزت اچھالتے پھر رہے ہیں۔

صرف یہ ہی نہیں، اپنے غلط سوچ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے بعد ایک معروف جملے کو بھی اپنی ٹائم لائن پر شیئر کرنے کے بعد خرم دستگیر خود اپنے دوغلے پن کا ثبوت پیش کردیا۔

 

خود دوسروں کی طرف انگلیاں اٹھانے کے بعد بڑے معصومانہ اندازے میں ایک عبارت درج کرتے ہوئے کہنے لگے کہ " دوسرے کے گناہوں پر انگلی اٹھانے سے کوئی پارس نہیں بن جاتا" یعنیٰ قبلہ اب آپ خودی اس بات کو قبول کر رہے ہیں کہ آپ کوئی پارسا نہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان، نعیم الحق، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت کئی قومی رہنما، بالی ووڈ اسٹار اور دیگر اہم شخصیات اس مہنگی ترین شادی میں شرکت کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

DEFENSE MINISTER

Khurram Dastagir

trolling

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div