بنگلہ دیشی وزیراعظم کا روہنگیا کے عارضی کیمپوں کا دورہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کےلئے قائم کئے گئے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے اس دوران روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

کوکس بازار مہاجرین کیمپ کے دورے کے بعد وہ کوتوپالونگ کے علاقے میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ بھی جائیں گی۔

میانمار کی ریاست راکھین میں 25 اگست کو شروع ہونے والے نسلی تشدد کے بعد سے اب تک 3 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد سڑکوں کے کنارے پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے زید رعد الحسین کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ اے پی پی

rohingya muslims

Refugee Camp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div