صولت مرزا کی اپیل مسترد،سزائے موت کا فیصلہ برقرار

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد   :   سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے صولت مرزا کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل کی ان کیمرہ سماعت کی۔ عدالت سے سزا یافتہ مجرم نے درخواست میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا جب کہ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایک ہی فیصلے کو سپریم کورٹ میں دوبار چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنے چیمبر میں فیصلہ سنایا

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے مجرم صولت مرزا کو بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ مجرم صولت مرزا کی بہن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صولت مرزا کراچی کا رہائشی ہے اور آخری ملاقات کے لیے اہل خانہ بلوچستان نہیں جاسکتے اس لئے اسے مچھ جیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد مجرم کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ صولت مرزا نے 1996 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں اسے 19 مارچ کو تختہ دارپرلٹکایا جانا ہے۔ سماء

کی

کا

Qadri

فیصلہ

secretaries

Tabool ads will show in this div