آزادی کپ،پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا

لاہور : انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، میچ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔ امپائر علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔

ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنس سے ان کی رینکنگ میں بھی کمی بیشی ہوگی۔ پاکستان کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے فاف ڈوپلیسی سرانجام دیں گے۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈینس سیریز میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، اس لئے اس سیریز کے تمام میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔ سماء

andy flower

azadi cup

Independence Cup

Faf Duplessis

#PAKvWXI

Tabool ads will show in this div