فیسوں میں بےتحاشااضافہ،بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کیخلاف احتجاج

کراچی : فیسوں میں بے تحاشا اضافے پر کراچی میں نجی اسکول کے خلاف والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرے کے دوران والدین کا کہنا تھا کہ اسکول سسٹم ہر سال فیسوں کے نام پر من مانا بے تحاشا اضافہ کرتا ہے۔

سماء کے مطابق کراچی میں نجی ادارے بیکن ہاس اسکول سسٹم میں فیسوں کے نام پر بے تحاشا اضافے کیخلاف والدین نے احتجاج اور مظاہرہ کیا۔ والدین کی جانب سے شارع فیصل ٹیپو سلطان روڈ پر قائم ریجنل آفس کے سامنے والدین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں والدین کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ہر سال فیسوں کے نام پر من مانا اضافہ کیا جا رہا ہے، جب کہ اسکول انتظامیہ دیگر مد میں بھی الگ الگ موقع پر بھاری پیسے وصول کرتی ہے۔

والدین کا کہنا تھا کہ اکثر ان بے تحاشا اضافوں سے والدین پر بوجھ پڑتا ہے اور قرض کی نوبت آجاتی ہے، انتظامیہ حالیہ اضافہ واپس لے اور فیسوں کو مناسب حد تک مقرر کرے۔ سماء

PARENTS

BSS

beacon house school system

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div