شریف خاندان نے کبھی عدالت کا فیصلہ قبول نہیں کیا
اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا تھا پاناما اللہ کی طرف سے لاٹھی ہے اور ابھی بہت سے سر باقی ہیں جن پر اس لاٹھی نے گرنا ہے۔ حکمران خاندان نے کبھی عدالت کا فیصلہ قبول نہیں کیا۔
عدالت عظمی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، صرف نواز شرف کے احتساب سے معاملہ حل نہیں ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے، دیگر افراد کے خلاف ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایوانوں اور چوک چوراہوں پر آواز اٹھائیں گے۔ سماء
SIRAJ UL HAQ
ACCOUNTABILITY
president mamnoon hussain
SHARIF FAMILY
SC verdict
Panama leaks
Anti Corruption Campaign
Jamaat e Islami ameer
تبولا
Tabool ads will show in this div