پی پی اراکین کی متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کے فیصلے کی حمایت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پیپلزپارٹی اراکین نے ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے فیصلے کی حمایت کردی، آصف زرداری کہتے ہیں کہ متحدہ سے کہا تھا سینیٹ الیکشن کے بعد مل کر چلیں گے، جو وعدہ کیا اسے پورا کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں اراکین سندھ اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر رائے بھی طلب کی گئی، تمام ایم پی ایز نے متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت کے فیصلے کی حمایت کردی۔

ظہرانے سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ سے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد مل کر چلیں گے، جو وعدہ کیا ہے، اسے پورا کریں گے، پی پی اراکین کی رائے سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اراکین اسمبلی بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، وزراء اور کارکن عوامی رابطہ مہم تیز کریں، کراچی سے کشمور تک ہر نشست پر بھرپور حصہ لیا جائے، پیپلزپاٹی کی حکومت نے عدالتوں کے فیصلے کا احترام کیا ہے، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مفاہمت کا عمل بھی جاری رکھا جائے، پیپلز پارٹی تمام ہم خیالوں کو ساتھ لیکر چلے گی، رضا ربانی کا چیئرمین سینیٹ بننا شاندار مفاہمت کا نتیجہ ہے۔ سماء

سندھ

Video

serena

Tabool ads will show in this div