الطاف حسین کا ندیم ملک لائیو پر اعتراض، حکومتی وزراء پر بھی شدید تنقید
اسٹاف رپورٹ
کراچی : ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين نے سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو پر اعتراض اٹھاديا، کہتے ہیں اينکر نے پروگرام ميں صحافتی اصولوں کا خيال نہيں رکھا، سماء سے خصوصی گفتگو ميں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور فوج سے متعلق بيانات پر ن ليگی وزراء کو بھی شديد تنقيد کا نشانہ بنايا۔
اينکر پرسن نديم ملک پر الطاف حسين نے اعتراض اٹھادیا، صحافتی ايمانداری پوری نہ کرنے کا شکوہ بھی کردیا، سماء سے خصوصی گفتگو ميں ايم کيو ايم قائد کا کہنا تھا کہ پروگرام ميں متحدہ پر الزامات لگائے گئے اور ميزبان سنتے رہے۔
الطاف حسين نے مسلم ليگ ن کے خواجہ آصف اور عابد شير علی کو بھی آڑے ہاتھوں ليا، متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کسی بھی جماعت ميں ہوں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، اسی لئے انہوں نے آپريشن کی مخالفت کی اور نہ ہی کوئی احتجاج کيا۔ سماء