الطاف حسین کیخلاف الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں، قانونی دفاع کرینگے، رابطہ کمیٹی

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم نے سول لائنز تھانے سے الطاف حسین کیخلاف مقدمے کی کاپی حاصل کرلی، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئینی و قانونی ماہرین مقدمے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد آئندہ کیلئے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں رینجرز کی جانب سے الطاف حسین کیخلاف مقدمے کے اندراج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی و قانونی ماہرین معاملے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد قانونی حکمت عملی اختیارکی جائے گی۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ظاہر ہوتا ہے کہ الطاف حسین کیخلاف درج کئے گئے مقدمے میں الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں، ایم کیو ایم قائد نے ماضی میں بھی اس طرح کے بے شمار مقدمات کا سامنا کیا ہے اور اب بھی ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا قانونی دفاع کریں گے۔

رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان و حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ پُرامن اور ثابت قدم رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، ایم کیو ایم امن پسند، لبرل اور جمہوریت پسند جماعت ہے، الطاف حسین کی پُرعزم قیادت میں آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سماء

Army Public School

father

galaxy

Tabool ads will show in this div