مانسہرہ : پولیو ٹیم پر حملہ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کانسٹیبل جاں بحق

 اسٹاف رپورٹ

مانسہرہ : مانسہرہ میں دہشت گردوں نے پولیو رضا کاروں پر فائرنگ کردی، افسوسناک واقعے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

مانسہرہ کے علاقے ڈنہ شیخ آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران ملزمان نے رضا کاروں پر فائرنگ کی جس سے خاتون ورکر اور پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون رضا کار زخمی ہوئی، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ سماء

religion

gifts

brown

Tabool ads will show in this div