سیریز اہم ہے، ورلڈ الیون کو ٹف ٹائم دیں گے، سرفراز احمد

کراچی : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کو ٹف ٹائم دیں گے، اللہ نے چاہا تو بھارت کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی، میرا انحصار کسی ایک بولر پر نہیں، ہاشم آملا فیورٹ کھلاڑی ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے بعد ذمے داری بڑھ گئی ہے، کوشش ہوگی یہ ایونٹ جیتیں۔

لاہور میں آزادی کپ کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ الیون سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا، مخالف کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، ٹی 20 کی رینکنگ اچھی ہے کوشش ہوگی کہ پوزیشن برقرار رکھیں، اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم بڑی نہیں ہوتی جو اچھا کھیلتی ہے وہ فاتح بنتی ہے۔

مزید جانیے : ورلڈ الیون ٹیم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی، ویڈیو دیکھیں

وہ بولے کہ اللہ نے چاہا تو بھارت کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی، بھارتی کھلاڑی ہوتے تو خوشی ہوتی لیکن معلوم نہیں ان کی کیا پالیسی ہے، بہت جلد پاکستان کے ہر شہر میں میچز ہوں گے، یہ ایونٹ بھی دیگر میچز جیسا ہی اہمیت رکھتا ہے، سیریز میرے لیے بہت اہم ہے۔

قومی کرکٹ قائد کہتے ہیں کہ محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میں کسی ایک بالر پر انحصار نہیں کررہا، احمد شہزاد سمیت کئی سینیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنے گا، ٹیم میں جتنے بھی لوگ سلیکٹ ہوئے سب کیلئے فخر کی بات ہے، رومان رئیس، شاداب خان جیسے کھلاڑی موجود ہیں، اچھا گیم پلان بنے گا۔

ویڈیو دیکھیں : ٹرافی کی تقریب رونمائی، دونوں کپتان کی شرکت، ویڈیو دیکھیں

وہ بولے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ہمارے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا، ساتھ ہی ذمہ داری بھی بڑھ گئی، کوشش ہوگی یہ ایونٹ بھی جیتیں، ورلڈ الیون کیخلاف میچز کیلئے سب ہی پُرجوش ہیں، ورلڈ الیون کی ٹیم میں میرے فیورٹ ہاشم آملہ ہیں۔ سماء

Faf du Plessis

World XI

azadi cup

Qaddafi Stadium Lahore

Tabool ads will show in this div