پشاور،یکہ توت میں فائرنگ،ن لیگ کے مقامی رہنما قتل
ویب ایڈیٹر :
پشاور : پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار حاجی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ن لیگ کے صدر سردار حاجی اپنے گھر سے باہر کام سے نکلے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے حاجی سردار شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاک چل بسے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی، جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، حملے میں نائن ایم ایم کی پستول استعمال ہوئی، سردار حاجی کو دو گولیاں سینے میں دل کے پاس لگیں، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ہفتہ پہلے حاجی سردار کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے گھر کے باہر دہشت گردوں نے بارودی مواد کا دھماکا کیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ تاہم یہ حملہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سماء