ملتان،سمیجہ آباد میں دستی بم پھٹنے سے دھماکا

ویب ایڈیٹر  :

ملتان : ملتان کے علاقے سمیجہ آباد  میں بم دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں دو  بچے بھی شامل  ہیں۔

پولیس اور ریسکو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے سمیجہ آباد نمبرون میں دستی بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جب کہ بم پھٹنے سے چار مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کے نام رب نواز، وقاص اور احمد ہیں۔

  پولیس کے مطابق دستی بم بچوں کو نہر کے کنارے سے ملا، جسے وہ اپنے ساتھ اٹھا کر لے آئے اور کھیلنے لگے۔ جس کے بعد  کھیل کے دوران دستی بم بچوں سے پھٹ گیا۔  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔  پولیس کا  مزید کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں کالعدم تنظیموں اور ان کے کارندوں کی آمد و رفت رہتی ہے۔سماء

میں

helmand

firs

Tabool ads will show in this div