دھمکی مہنگی پڑگئی،حکومت نےمعاملہ برطانوی ہائی کمیشن کےسامنےاٹھادیا

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد  :  وفاقی حکومت نے الطاف حسین کے رینجرز کے حوالےسے دھمکی آمیز بیانات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے معاملہ برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے اٹھا دیا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نےاہم شواہد برطانوی ہائی کمشنر کو پیش کر دیدیئے۔
 
الطاف حسین کیخلاف رینجرز کا مقدمہ، وفاقی وزیرداخلہ ایکشن میں آگئے، ایف آئی آر اور متعلقہ دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیں، ملاقات میں برطانوی شہری کی رینجرز افسران کو دھمکیاں ناقابل برداشت قرار دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے قائد کی رینجرز کو قتل کی دھمکیوں کا معاملہ اٹھایا ۔ وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ الطاف حسین برطانوی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی افسران کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو درست نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ وزیرداخلہ نےترجمان کراچی رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں درج مقدمےکی ایف آئی آر ، اور ٹی وی پروگرام میں الطاف حسین  کی فوٹیجز برطانوی ہائی کمشنر کو دیں ، جنہوں نےاس معاملے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیرداخلہ نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سماء

Pakistan Army

paypal

receive

Tabool ads will show in this div