کراچی،تعلیم دشمن عناصرپھر سرگرم،نارتھ ناظم آباد میں اسکول پربم حملہ

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول پر دستی بم حملہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان دھمکی آمیز خط پھینک کر فرار ہوگئے، والدین اور بچے خوف کا شکار بچوں کو فوری اسکول سے لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج واضع نہیں، جس کی وجہ سے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکتی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں نجی اسکول پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا، حملے کے بعد اسکول اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوڈ فوراً موقع پر پہنچے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق اگر دستی بم اسکول کے اندر گرتا تو زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔

اطلاع ملتے ہی والدین بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے، پولیس افسران کے مطابق اسکولوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے، ملزمان کی نشاندہی کیلئے مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرے درست سمت میں نصب کرنا ہوں گے۔ نامعلوم ملزمان نے دستی بم کے ساتھ دھمکی آمیز خط بھی پھینکا ہے، خط کی روشنی میں بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ سماء

میں

اسکول

twins

prosecutor

Tabool ads will show in this div