ایئرمارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد    :   ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورہ پر سہیل امان کو ایئر چیف مارشل کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی۔

ایئر مارشل سہیل امان اس وقت پاک فضائیہ میں ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف آپریشنز کے عہدہ پر کام کر رہے ہیں۔ سیہل امان نے انیس سو اسی میں پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ پائلٹ شمولیت اختیار کی۔ سہیل امان سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے۔ ان سے سینئر دو افسران وائس چیف آف ائیرسٹاف ایئرمارشل سہیل گل اور ایئر مارشل جمشید سپر سیڈ ہوگئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ مدت ملازمت مکمل ہونے پر اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ سماء

کے

pregnant

Tabool ads will show in this div