عمران خان مکا چوک اور جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرینگے، عمران اسماعیل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کو چیلنج کردیا، کہتے ہیں کہ خوف کا بت توڑنے کيلئے مکا چوک اور جناح گراونڈ ميں بھی جلسے ہوں گے۔

این اے 246 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف یا تو خود الیکشن لڑے گی یا بائیکاٹ کرے گی مگر کسی جماعت کی حمایت نہیں کرے گی، انتخابات کے حوالے سے آج بھی ہمیں تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جناح گراؤنڈ اور مکا چوک پر جلسہ کریں گے، خوف کے بت کو توڑنے کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں، اسمبلیوں میں حصہ لینا اور الیکشن میں حصہ لینا الگ معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے اختلاف پر اسمبلیوں کا بائیکاٹ اور استعفیٰ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سماء

عمران خان

Gaddafi Stadium

kate

Tabool ads will show in this div