پاک بوسنیا دوستی آئندہ نسلوں تک منتقل کی جائے گی

آستانہ : پاکستان اور بوسنیا نے مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے اجراء اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے صدر ممنوں حسین اور بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کے دوران پایا گیا۔

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر بوسنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی پیش کی جس سے اتفاق کرتے ہوئے طے پایا کہ پاکستان اور بوسنیا کے ماہرین اقتصادی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کے لیے ٹھوس تجاویز تیار کریں گے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس ختم کرنے کے لیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔صدر مملکت نے بوسنیا کے ہم منصب کو بینکاری، تعلیم کے شعبوں میں تربیت دینے کی پیش کش کی جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان تعلیم ، سائنس ، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بوسنیا دوستی آئندہ نسلوں تک منتقل کی جائے گی جبکہ بوسنیا کے صدر نے کہا کہ بوسنیا کے عوام پاکستان سے دلی محبت رکھتے ہیں۔

بوسنیا کے صدر نے اس موقع پر سینیٹ آف پاکستان میں پارلیمانی دوستی برائے بوسنیا گروپ کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔ سماء/ اے پی پی

MAMNOON HUSSAIN

MUSLIMS

ISLAM

Muslim World

organization of islamic cooperation

Tabool ads will show in this div