ورلڈ الیون کے کھلاڑی دبئی سے پاکستان پہنچ گئے

لاہور: پاکستان ميں سجنے والے کرکٹ ميلے سے سرفراز اليون کا مقابلہ کرنے کيلئے ورلڈ اليون کي ٹيم دبئي سے لاہورپہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اليون کے کھلاڑي غيرملکي طيارے کي پرواز اي کے سکس ڈبل ٹو کے ذريعے پہنچے ہیں اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ کے گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان3ٹی20میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے۔

ورلڈ الیون کی آمد پر لاہور میں چھ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے ٹکٹ کے ساتھ قومی شناختی کارڈ ہونا بھی لازمی ہے ۔

سیریز کے میچز12، 13اور15ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، شائقین اور مہمانوں کے لئے چھ مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سماء

practice match

MICKEY ARTHUR

World XI

azadi cup

Sportz

Sarfaraz XI

Tabool ads will show in this div