استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا گیا، صولت مرزا کا اہم بیان
ویب ایڈیٹر
کراچی : صولت مرزا کا پھانسی سے چند گھنٹے قبل اہم بیان سامنے آگیا، انہوں نے اپیل کی ہے کہ سزا کو کچھ آگے بڑھا دیا جائے، مجھے میری غلطیوں کا ازالہ کرنے کا وقت دیا جائے، سیاستدان اپنے مقاصد کیلئے آپ کا اسٹیٹس تبدیل کردیتے ہیں، استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا گیا۔
مچھ جیل میں پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہےجس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا گیا، میں ایم کیو ایم کا کارکن تھا، گرفتار کارکنوں سے اظہار لاتعلقی کرلیا جاتا ہے، میں ایک نشان عبرت ہوں، مجھے اب بھی اپنی فیملی کا ڈر ہے، جو بھی مشہور ہوتا ہے اسے تحریک سے ہٹادیا جاتا ہے۔
انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ میری سزا پر عملدرآمد کچھ وقت کیلئے آگے بڑھا دیا جائے، مجھے پی پی حکومت میں متحدہ نے سہولتیں دلوائیں، سیاستدان اپنے مقاصد کیلئے آپ کا اسٹیٹس تبدیل کردیتے ہیں، کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں آنکھیں کھولیں، ورنہ سوائے پچھتاوے کو کچھ نہیں رہے گا۔ سماء