صولت مرزا کے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں: ایم کیو ایم

ویب ایڈیٹر


کراچی: رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ بابر غوری کہتے ہیں تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں۔ ڈیتھ سیل سے بیان ایم کیو ایم کے خلاف سازش اور میڈیا ٹرائل ہے۔


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیتھ سیل سے آج تک کسی قیدی کا وڈیو بیان ٹی وی چینلز پرنشرنہیں کیاگیا۔ یہ ملکی تاریخ کی انوکھی مثال ہے ۔۔ لگتا ہے  سزا کی معافی یا مؤخر کرنے کا لالچ دے کر طے شدہ بیان پڑھنے پر مجبور کیاگیا۔۔ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوري کہتے ہیں الزامات من گھڑت ہیں وہ ہر فورم پر تحقیقات کا سامنا کرنے کو  تیار ہیں۔۔


رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر ایسے بیان نشر کرنا درست ہے تو جی ایچ کیو اورپرویزمشرف پر قاتلانہ حملے  کے مجرموں کے بیانات کیوں نہیں نشر کئے گئے۔ سماء

Qadri

powers

Tabool ads will show in this div