ورلڈ الیون سے مقابلہ، پریکٹس میچ میں بلے بازوں کی خامیاں

لاہور : ورلڈ الیون سے مقابلے سے پہلے بلے بازوں کی خامیاں سامنے آگئیں، عماد وسیم الیون الیون 86 رنز پر ڈھیرہوگئی، سرفراز الیون 150 رنز کا فرضی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، عماد وسیم الیون نے سرفراز الیون کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

ورلڈ الیون سے ٹکرانے کا جوش، تیاریوں کو جانچنے کیلئے شاہینوں کا پریکٹس میچ ہوا، سرفراز احمد اور عماد وسیم الیون ایل سی سی اے گراؤنڈ میں آمنے سامنے آئیں۔

عماد وسیم الیون صرف 86 بناسکی مگر مقابلہ سخت کرنے کیلئے فرضی ٹارگٹ ایک 150 رنز کردیا گیا۔

جواب میں سرفراز الیون کے بلے باز  بھی ناکام اور 143 رنز پر ہی ہمت ہار گئے، اہم میچ سے پہلے بلے بازوں کی خامیاں سامنے آگئیں۔

پریکٹس میچ میں شعیب ملک 77، سرفراز احمد 25 اور اظہر علی 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بولرز میں فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم، رومان رئیس اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوچز کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ الیون کیخلاف پہلے ٹی 20 کی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ سماء

practice match

World XI

azadi cup

Sportz

Sarfaraz XI

Imad XI

Tabool ads will show in this div