قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ ورلڈ الیون کیخلاف کامیابی کیلئے پراُمید

لاہور : کرکٹر شعیب ملک کہتے ہیں پاکستان ٹیم فتح کیلئے میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بھی آزادی کپ سے کئی توقعات وابستہ کرلی ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق آزادی کپ کے مقابلوں سے نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار آئے گا۔
ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ 12 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، عالمی اسکواڈ آج رات دبئی سے پاکستان پہنچے گا۔ سماء